Personal Details
|
خبار کے مطابق سولہ سالہ عثمان گزشتہ سال دو ماہ کے لیے اپنے آبائی علاقے ایلار کی میونسپل کے میئر کے طور پر کام کر چکی ہیں اور شاید اسی وجہ سے وزیر نے انہیں اپنی ذمہ داری سونپی۔
اخبار نے وزیر سعید الکوني کے حوالے سے کہا ’ان معاملوں میں تجربات کے لحاظ سے وہ فلسطینی نوجوانوں کے لیے بہترین مثال اور نمونہ بن گئی ہیں۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ نوجوان سامنے آکر بڑی ذمہ داریاں نبھائیں۔‘
بشائر نوجوانوں کے لیے ایک فورم بھی چلاتی ہیں۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’فلسطینی ریاست کی تعمیر میں نوجوانوں کے اہم کردار میں یقین رکھتی ہیں۔‘
اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے اپنے خط میں انہوں نے فلسطینی عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کی باتیں رکھیں۔
انھوں نے بان کی مون سے ایک مقامی پناہ گزین کیمپ کو بند کرنے کے اسرائیل کے حالیہ فیصلے کو واپس لینے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے